برو ٹاٹاکائی کیوکوشین کلب میں خوش آمدید۔ کیوکوشن کراٹے کی زبان عالمگیر ہے اور اسے سب سمجھتے ہیں۔ ہم ایک غیر منافع بخش انجمن سے تعلق رکھتے ہیں اور خوشی سے آپ کا استقبال کریں گے۔ انجمن کے تجربہ کار ارکان نئے ارکان کے ساتھ کراٹے کی روایات اور حرکات کے ساتھ مانوس ہوجانے میں مدد کرتے ہیں۔ ہمارا تصور یہ ہے کہ نظم و ضبط، خواہش اور احترام ہر ٹریننگ کو ایک نشاط انگیز اور الہام بخش موقع کے سانچے میں ڈھالے۔

موسم بہار کی ٹریننگ کا آغاز بڑوں کے لئے 8 جنوری اور بچوں کے لئے 13 جنوری سے ہوگا۔

بچے

7 سے 9 سال تک کے بچے ہر اتوار کے دن 10.00 سے 11.00 بجے تک

10 سے 13 سال تک کے بچے ہر اتوار کے دن 11.00سے 12.00 بجے تک

فنسٹا اسکولان اسپورٹس ہال (Finnstaskolan idrottshall)، Finnstasalenاور دستکاری کے کلاس روم سے گزر جائیں تو وہاں دائیں طرف ایک دروازہ ہے۔ دروازے کے اوپر Karate, slöjd och pingis لکھا ہے۔

بڑے اور نوجوان

ہر منگل کے دن 17.30 بجے فنسٹا اسکولان اسپورٹس ہال (Finnstaskolan idrottshall)میں، Finnstasalen اور دستکاری کے کلاس روم سے گزر جائیں تو وہاں دائیں طرف ایک دروازہ ہے۔ دروازے کے اوپر Karate, slöjd och pingis لکھا ہے۔

ہم جمعرات کے دن 18.00 بجے Brohuset، کتابخانے کے باہر تازہ ہوا میں ٹریننگ کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

فیس فی ٹرم

بڑوں کے لئے 900 کرون

15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں، طلباء اور پنشن وصول کرنے والے افراد کے لئے 700 کرون

7 سے 14 سال تک کے بچوں کے لئے 400 کرون

ممبرشپ فیس سالانہ 100 کرون

فیملی ڈسکاونٹ حاصل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں

رابطہ

فیس بک: Tatakai Kyokushin Bro

انسٹاگرام: Tatakai_kyokushin

info@tatakai.se